اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کیلئے لازمی نیشنل مینجمنٹ کورس ( NMC)کیلئے گریڈ 20 کے افسران کی نامزدگیوں میں مزید ردوبدل کیا گیا ہے۔ کورس کیلئے 7 افسران کی نامزدگی منسوخ جبکہ 7 افسران کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے، جوائنٹ سیکریٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن عدنان ارشد اولکھ، جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ دفاعی پیداوار، راولپنڈی محمد عثمان، این ڈی ایم اے میں تعینات احسن ممتاز، جوائنٹ سیکرٹری کامرس ڈویژن کاشف گلزار، فارن سروس کے ارشد جان، چیف، ایڈمن پول، ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) ثاقف سعید اور ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف پی سی اے (سنٹرل)، لاہور عظمیٰ طاہرہ کی نامزدگی واپس لی گئی ہے جبکہ سیکریٹری محکمہ خزانہ، سندھ حکومت، فیاض احمد جتوئی، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن شہزاد حمید درانی، جوائنٹ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ناصرہ بتول جعفری، ڈائریکٹر ای پی زیڈ اے، انڈسٹریز ڈویژن، کراچی، غلام مصطفیٰ واہوچو، فارن سروس کے عاصم علی خان، ڈائریکٹر ایف بی آر (ہیڈکوارٹرز) عثمان باجوہ اور چیف کلیکٹر آف کسٹمز (آپریشنز) انفورسمنٹ اسلام آباد باسط مقصود کی اضافی نامزدگی کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ریکٹر، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی، لاہور کو نامزدگیوں میں ردوبدل کے حوالے سے مراسلہ ارسال کر دیا ہے، یاد رہے کہ نیشنل مینجمنٹ کورس 30 جون سے 31 اکتوبر 2025تک منعقد ہو گا، نامزد افسران کو 27 جون 2025کو نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی، لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔