• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سرمایہ کار پاکستان کے معدنی شعبے سے فائدہ اٹھائیں، نتالی بیکر

اسلام آباد(اسرار خان )پاکستان میں امریکی ناظم الامور نتالی بیکر نے امریکی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک میں دنیا کے بڑے سونے اور تانبے کے ذخائر اور اقتصادی اصلاحات پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے موزوں ملک بناتے ہیں۔سرمایہ کاری کا بہترین وقت یہی ہے۔جبکہ وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر اہم کردار کیلئےتیار ، ملک کوئلہ، سونا، تانبا، اور نایاب معدنیات سے مالا مال ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک اعلیٰ سطحی ویبینار "پاکستان کے معدنی شعبے میں مواقع" کے دوران کہی ۔ نتالی بیکر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے اور امریکی سرمایہ کار اس شعبے میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
k
گنڈاپور کو بجٹ منظوری سے پہلے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے تھا، عمران
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہگنڈا پور کو بجٹ منظوری سے پہلے سپریم کورٹ رجوع کرنا چاہیے تھا،انہیں عدلیہ کو بتانا چاہیے تھا ، بجٹ حتمی نہیں، میری ترامیم شامل کرکے پاس کرنا چاہیے۔ ایک بیان انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے مجھ پر اعتماد کیا۔ اسی لیے میں نے ہدایت کی تھی کہ علی امین، مزمل اسلم، عمر ایوب، شبلی فراز، اور تیمور جھگڑا بجٹ کی منظوری سے قبل مجھے اس پر بریفنگ دیں۔ بجٹ کی منظوری سے پہلے، علی امین اور کے پی حکومت کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے تھا اور دو ٹوک الفاظ میں کہنا چاہیے تھا کہ صوبے کی قیادت کرنے والی پارٹی عمران خان کی سربراہی میں ہے۔
اہم خبریں سے مزید