اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) وزیراعظم کی تشکیل کردہ تحقیقاتی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے چیئرمین اور اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر عادل خٹک نے بتایا ہے کہ ایران جنگ ختم ہوتے ہی بلوچستان راولپنڈی اور پشاور میں اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی فروخت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے پلاٹ فارم ریوو میٹنگ کے فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے الزام میں اوگرا کو ذمہ دار ٹھہرایا اور بتایا کہ بعض اوقات اوگرا ملکی ریفائنریز کو سپلائی کے بعد او ایم سیز کو طے شدہ مقدار سے زیادہ درآمدات کی اجازت دیتی ہے ۔