• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سرمایہ کاری بورڈ عنبرین افتخار تبدیل؛ خدمات FBR کو واپس

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل سرمایہ کاری بورڈ عنبرین افتخار کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات ایف بی آر کو واپس کی گئیں ، شہزاد احمدجوائنٹ سیکرٹری صنعت و پیداوار ،چوہدری ممتاز جوائنٹ سیکریٹری دفاع ، اکبر ناصر خان FIA ٹرانسفر ، طاہر احسان تبدیل ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کا حکم ، صلاح الدین احمد جوائنٹ سیکریٹری قومی صحت ڈویژن تعینات ،ڈائریکٹر قومی صحت ڈویژن سید صلاح الدین احمد کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکریٹری قومی صحت ڈویژن تعینات کیا گیا ۔ جوائنٹ سیکرٹری وزارت صحت طاہر احسان کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر اور سابق آئی جی اسلام آ باد اکبر ناصر خان کو تبدیل کر کے انہیں ایف آئی اے میں تعینات کیاگیا ۔
اہم خبریں سے مزید