اسلام آباد( کامر س رپورٹر ، نیوز رپورٹر ، نامہ نگار )قومی اسمبلی نےآئندہ مالی سال کیلئے مختلف وزارتوں اور ڈویژن کے 9011ارب 34کروڑ 33لاکھ روپے سے زائد کے 136مطالبات زر کی منظوری دیدی، دفاع، داخلہ، خزانہ، غذائی تحفظ و تحقیق، انسانی حقوق، بجلی و پٹرولیم، کابینہ ڈویژن کی وزارتوں کے مطالبات زر منظور جبکہ اپوزیشن کی طرف سے کٹوتی کی تحریکیں پیش کی گئی تھیں جنہیں مسترد کر دیا گیا، آج جمعرات کو فنانس بل25-26 کی منظوری کا امکان ہے جبکہ اپوزیشن لیڈ عمر ایب نے کہا ہے کہکٹوتی کی تحریکوں کا مطلب ہم پالیسی سے اتفاق نہیں کرتے، پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی زیادہ کر دی ، یہ عوام کی چمڑی ادھیڑ رہے ہیں ۔بدھ کو قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا،وزیر خزانہ نے وزارت خزانہ کے 3551 ارب 6 کروڑ 98 لاکھ روپے کے 14 مطالبات زر ایک ایک کر کے منظوری کیلئے پیش کئے، ان پر اپوزیشن کی طرف سے کٹوتی کی 32 تحاریک کثرت رائے سے مسترد کر دی گئیں۔