نئی دہلی(نیوز ڈیسک)کیربین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فرنچائز ٹرنباگو نائٹ رائیڈز میں پاکستانی کرکٹرز محمد عامر اور عثمان طارق کو شامل کر لیا گیا جس پر اداکار کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔شاہ رخ خان کو ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے تنقید اور دھمکیوں کا سامنا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی بھارتی صارفین کی جانب سے فیصلے پر تنقید کی جارہی ہے۔