• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکوڈِک منصوبہ: جاپانی کمپنی کا پاکستان میں اربوں ڈالر کا سرمایہ کاری معاہدہ

ٹوکیو(عرفان صدیقی)جاپان کی عالمی شہرت یافتہ بھاری مشینری بنانے والی کمپنی Komatsu نے بلوچستان کے علاقے ریکوڈِک میں تانبے اور سونے کی کان کنی کے عظیم الشان منصوبے میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ معاہدہ 25 جون 2025 کو فائنل ہوا جس کے مطابق Komatsu کمپنی جدید مشینری، تکنیکی معاونت اور آپریشنل سہولیات فراہم کرے گی۔حکام کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کی وفاقی و صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے ترتیب دیا گیا ہے، جس میں کینیڈا کی معروف کمپنی Barrick Gold Corporation بھی شریک ہے۔
اہم خبریں سے مزید