• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی‘ وزیراعظم کا بیرسٹر گوہر‘ اسد قیصر سے ان کی نشست پر مصافحہ

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر علی خان اور سابق سپیکر اسد قیصر سمیت متعدد ارکان سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقاتیں کیں۔ ایوان میں پی ٹی آئی چیئرمین ، سابق سپیکر ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے نشستوں پر جاکر خیر یت دریافت کی ، شیر افضل مروت ، ذوالفقار خان،حمید حسین اور دیگر ملنے آئے ،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار /اعظم نذیر تارڑ سے مشاورت ،قومی اسمبلی کے اجلاس میں فنانس بل 2025 ء کی منظوری کے دوران وزیر اعظم اجلاس میں موجود رہے۔نماز اور ظہرانے کا وقفہ کیا گیا تو وزیر اعظم نے ایوان سے باہر جانے سے پہلے اپوزیشن کی نشستوں پر گئے ،چیئرمین گوہر علی خان اور سابق سپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وزیر اعظم نے ایوان میں بلاول بھٹو زرداری سے خیریت دریافت کی۔
اہم خبریں سے مزید