اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد اقبال آ فریدی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میںتقریر کے دوران بجٹ خسارہ پوار کرنے کیلئے انوکھی اور دلچسپ تجویز پیش کردی۔انہوں نے وزیر خزانہ کو تجویز دی کہ اڈیالہ جیل میں عمرانخان سے ملاقات پر ٹیکس لگادیا جا ئے ۔ پورے پاکستان سے لوگ ان سے ملنے آئیں گے آپ کا خسارہ پورا ہو جائے گا۔