• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ، ارسا میں وفاق کو رکن مقرر کرنے کے لیے مہلت دیدی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے ارسا میں سندھ سے وفاق کو رکن تقرر کرنے کے لیئے مہلت دیدی۔ ہائی کورٹ میں ارسا میں وفاقی رکن کی تقرری نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشل اٹارنی جنرل نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے لئے مہلت کی استدعا کردی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ 4 ہفتوں میں عدالتی احکامات پر عمل کریں ورنہ ارسا کے وفاقی رکن کی تقرری معطل کردیں گے۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ضمیر گھمرو نے کہا کہ ارسا میں سندھ سے وفاقی رکن کی تقرری تاحال نہیں کی گئی۔ ارسا میں وفاقی ممبر 2022 سے غیر قانونی طور پر کام کر رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید