• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب: پکنک منانیوالی ملتان کی فیملی سیلابی ریلے کی نذر، چار افراد جاں بحق دو زخمی

ژوب (نامہ نگار)پکنک منانے کیلئے آنے والی فیملی کی گاڑی سیلابی ریلے کی نذر ہو گئی بچی اور خواتین سمیت چار افراد جاں بحق دو زخمی ہو گئے۔گاڑی میں سوار خاندان پکنک منانے آیا تھا، سلیازہ ندی میں بیٹھے ہوئے اچانک سیلابی ریلہ گاڑی سمیت بہا لے گیا، ہسپتال ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں پکنک منانے کیلئے آنے والے پنجاب کے علاقے ملتان اور ایک ہی گھرانے سے تعلق رکھنے والے افراد کی گاڑی سلیازہ میں سیلابی ریلے میں پھنس گئی متاثرہ افراد تفریحی مقام سلیازہ ندی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران اچانک سیلابی ریلہ آیا متاثرہ افراد نے گاڑی میں بیٹھ کر ندی سے نکلنے کی کوشش کی تاہم انکی گاڑی ندی میں پھنس کر سیلابی ریلے کی نذر ہوئی ۔
اہم خبریں سے مزید