• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان مائنس، علیمہ کا بیان، حکومتی ترجمانوں اور مخالفین کا بیانیہ بن گیا

اسلام آباد(فاروق اقدس)پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کی بہن علیمہ خان جو ان کی رہائی اور ملاقات کے حوالے سے اڈیالہ جیل کے قرب و جوار میں اکثر سرگرم عمل رہتی ہیں گزشہ دنوں انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر ایک صحافی کے سوال کے جواب میں عمران خان کے مائنس کئے جانے سے متعلق تائیدی لب و لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہاں اب انہیں (عمران خان)مائنس کر ہی دیا گیا ہےجس کےبعد حکومتی ترجمانوں اور پی ٹی آئی کے مخالفین کے ہاتھ ایک ’’زبردست اور طاقتور بیانیہ‘‘ہاتھ آ گیا ہے اور مائنس کی جانے کی خبریں سوشل میڈیا پر اور اس حوالے سے تجزیئے اور تبصرے ٹی وی ٹاک شوز میں شروع ہو گئے پھر قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ خوش دلی سے مصافحہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا ایک منظر ٹی وی سکرینوں کے ساتھ ساتھ تصویروں کی شکل میں بھی سامنے آیا تو تجزیہ نگاروں نے یہ یقین ظاہر کیا کہ اس تصویر کے ’’ثمرات اور نتائج‘‘جلد ہی سامنے آئیں گے۔

اہم خبریں سے مزید