اسلام آباد(نمائندہ جنگ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسحٰق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں حالیہ علاقائی پیش رفت اور 10 تا 11 جولائی کو کوالالمپور، ملائیشیا میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم پر بھی بات ہوئی۔