• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ لاڑکانہ کے وائس چانسلر کے لیے تین نئے امیدواروں کے نام فائنل

کراچی (سید محمد عسکری) سرچ کمیٹی کی جانب سے یونیورسٹی آف لاڑکانہ کے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے تین نئے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔ اس مرتبہ جو نام فائنل کیے گئے ہیں ان میں پروفیسر نیک محمد، منیر احمد شاہ اور امام الدین کھوسو شامل ہیں یہ تین نام کلیئرنس کے لیئے انٹیلیجنس اداروں کو بھیج دیئے گئے ہیں جہاں سے کلیئرنس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ کسی ایک نام کا بطور وائس چانسلر انتخاب کریں گے۔ اس سے قبل گزشتہ برس مارچ میں بھی لاڑکانہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے انٹرویو ہوئے تھے جس میں سرچ کمیٹی نے قائد عوام یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر زاہد حسین ابڑو، ڈاکٹر مدد علی شاہ اور ڈاکٹر رفیق چانڈیو کا انتخاب کیا تھا اس دوران نمبر 2 امیدوار ڈاکٹر مدد علی شاہ نوابشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر بن گئے جب کہ نمبر 3 امیدوار ڈاکٹر رفیق چانڈیو کی انٹلیجنس کلیر نس نہیں ہوسکی اس طرح واحد امیدوار وار کے طور پر ڈاکٹر زاہد حسین ابڑو رہ گئے مگر نمبر ون ہونے کے باوجود انھیں لاڑکانہ کی ایک طاقت ور سیاسی شخصیت کے دبائو پر لاڑکانہ یونیورسٹی کا وائس چانسلر نہیں بنایا گیا اور خلاف ضابطہ پروفیسر عثمان کیریو کو لاڑکانہ یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا تھا جو تاحال اپنے عہدے پر فائض ہیں اس دوران لاڑکانہ یونیورسٹی میں 50 سے زائد خلاف ضابطہ بھرتیاں بھی کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید