• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل سے جنگ بندی کے بعد ایران سے پہلی پرواز کی کراچی آمد

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ اور پھر سیز فائر کے بعد ایران کے شہر مشہد سے ایران کی سرکاری ایئر لائن کی یہ پہلی پرواز کراچی پہنچی ہے۔ ایران ایئر کی پرواز آئی آر 816 ایئربس اے 319 طیارے کے ذریعے آپریٹ کی گئی ہے۔ طیارے نے رات 1:13 بجے کراچی لینڈ کیا۔ واپسی کی پرواز آئی آر 813 رات سوا بجے کراچی سے دارالحکومت تہران کیلئے شیڈول ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور پھر دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے بعد سیز فائر ہوا۔ تب سے ایران کا فلائٹ آپریشن معمول پر نہیں آسکا۔ مشہد سے 16 دن بعد یہ پہلی پرواز کراچی آئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید