کراچی ( نیوز ڈیسک)کراچی میں داخل ہونے والا مون سون سسٹم کمزور پڑ گیا اور اب مزید تیز بارشوں کا امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے تحت شہر میں ایک روز کے دوران 58.2ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جس کے بعد بارش کا یہ سسٹم کمزور پڑگیا ہے۔حالیہ سسٹم کے نتیجے میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان نہیں تاہم آئندہ چندروز کے دوران بونداباندی/ پھوار ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں مطلع جذوی اور مکمل جذوی رہنے کی توقع ہے، جب کہ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا ایک دوسرا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا جو 5 جولائی سے کراچی پر بارشوں کی صورت اثرانداز ہوسکتا ہے، تاہم ان بارشوں کی شدت کے متعلق آئندہ 2 سے 3 روز میں صورتحال واضح ہوگی۔