اسلام آباد (آئی این پی )ترجمان محکمہ داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور اہلیہ کوقوانین کے مطابق جیل کی کلاس ون کی تمام سہولیات دستیاب ہیں۔ ایک میڈیارپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس حوالے سے الزامات حقائق پر مبنی نہیں۔انہوں نے بتایا کہ جیل میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا نظام موجود ہے‘ جیل میں انہیں تمام طبی سہولیات بھی دستیاب ہیں اور روازنہ کی بنیاد پر طبی معائنہ ہوتا ہے‘سابق وزیراعظم کو انکی خواہش کے مطابق خوراک بھی دستیاب ہے‘ ترجمان کے مطابق جیل قوانین اور عدالتی احکام کے مطابق وکلا اور اہل خانہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔