کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل کا خطرناک و ناقابل رہائش قرار دی گئی 2عمارتوں میں حادثات اور جانی نقصان پر اظہارافسوس،بارہانوٹسزکے باوجود عمارتوں کو خالی نہیں کیاگیا،ٹیکنیکل عملہ جائے حادثہ پر مسلسل موجود ہے،انتظامیہ کی مدد سے عمارتوں کو خالی کروالیاگیا،بارشوں میں مزید عمارتوں میں حادثات کا خدشہ ہے،ایس بی سی اے کی ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات کی سروے رپورٹس کی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں پلاٹ نمبرLY-10، موسیٰ لین پر تیسری منزل کی بالائی چھت اچانک زمیں بوس بونے سے تیسری منزل مکمل منہدم ہوگئی،جبکہ بقیہ زیریں منزلیں بھی مکمل مخدوش ہوچکی ہیں 2قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا جبکہ دوسرا واقع پلاٹ نمبر29 اور 30،GK-04، غلام حسین قاسم کوارٹرزپر واقع چھ منزلہ عمارت فرزانہ منزل کی بالائی چھٹی منزل پر خستہ حال چھت پر پانی کی بالائی ٹنکی کے بوجھ سے زیریں منزلوں تک ایک جانب حصہ زمیں بوس ہوگیا ، عمارت کے محفوظ حصے پر بھی واضح دراڑیں پڑنے کے سبب عمارت کے کسی وقت بھی اچانک زمین بوس ہونے کے شدیدامکانات بڑھ گئے ہیں، تاہم حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، چندروز قبل ہی ایک بار پھر عمارتوں کے مکینوں کوان عمارتوں کو فوری خالی کرنے سے متعلق انتباہی نوٹسزعمارت کی دیورواں پرنمایاں چسپاں کرنے کے علاوہ بلڈنگ گرنے سے قبل ہفتے کے دن مزکورہ عمارتوں سمیت دیگر خطرناک عمارتوں کے سامنے ایس بی سی اے کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے موبائل لاؤڈ اسپیکر سے اعلانات بھی کئے تھے۔