• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاؤنٹی کرکٹ: سرے کے 820 رنز، 125 سالہ ریکارڈ توڑدیا

لندن (جنگ نیوز) کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ میں سرے نے یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا 125 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔ سرے نے ڈرہم کے خلاف اپنی پہلی اننگز 9 وکٹ پر 820 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی، جو کلب کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 1899 میں 811 رنز کا تھا۔ اوول میں اوپنر ڈوم سیبلی نے فرسٹ کلاس کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچری 305 رنز بنا کر اننگز کی بنیاد رکھی۔ ڈین لارنس 178، سیم کرن108 اور ول جیکس نے 119 رنز اسکور کیے ۔ ڈرہم نے جواب میں دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 59 رنز پر ایک وکٹ گنوائی ہے، اسے برتری ختم کرنے کیلئے مزید 761 رنز درکار ہیں۔