کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی ترقیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہوئیں تو فرق دور کیا جائے گا، یہ یقین دھانی انھوں پیر کو کمشنر آفس کراچی میں پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے میں شریک سرکاری ملازمین کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کرائی۔ نمائندہ وفد نے وزیر توانائی کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کی وجوہات سے تفصیلی آگاہ کیا اور مطالبات کی منظوری کیلئے درخواست کی۔