اسلام آباد(فاروق اقدس)پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہےجسے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں درست سمت اور مثبت پیشرفت کے حوالے سے اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان کو یہ موقع پہلی مرتبہ ملا ہے کہ اسے اقوام متحدہ کے انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے اور سفارتی ذرائع اسے بجا طور پرعالمی برادری کی جانب سے پاکستان پر بھرپور اعتماد سے تعبیر کر رہے ہیں۔
پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر نے آج سے نئی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ویانا میں موجود دیگر عالمی اداروں کی طرح پاکستان یونیڈو میں ایک فعال کردار ادا کر رہا ہے۔