اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نےعالم زیب خان ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن تعینات کردیا ہے۔ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے افسر عالم زیب خان اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے۔ دوسیکشن افسر تبدیل کئے گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی محمد زبیر کو تبدیل کرکے سیکشن افسر منصوبہ بندی و ترقیات ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔