• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ 22 جولائی کو سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے

اقوام متحدہ( عظیم ایم میاں) اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے موجودہ صدر اور پاکستان کے سفیر برائے اقوام متحدہ عاظم افتخار نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار جولائی کے تیسرے ہفتے میں نیویارک آئیں گے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عالمی امن اور سیکورٹی کے موضوع پرہونے والی ڈیبیٹ کے سیشن کی 22جولائی کو صدارت کریں گے جبکہ 24جولائی کو اقوام متحدہ اور آو آئی سی کی تنظیم کے درمیان تعاون کے موضع پر بھی ہونے والی بریفنگ میں شریک ہوں گے۔ حیثیت سے سیکورٹی کونسل کے اجلاس اور ایجنڈا کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے متعدد سوالات کا جواب بطور سفیر پاکستان بھی دیئے اور صحافیوں میں سلامتی کونسل کا پروگرام بھی تقسیم کیا گیا لیکن سب سے منفرد اور دلچسپ بات یہ دیکھنے میں آئی کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں سلامتی کونسل کے پروگرام کی تفصیل اور پریس کانفرنس کے منعقد ہونے سے پہلے ہی اسلام آباد سے اقوام متحدہ کے ادارے یعنی سلامتی کونسل کے پروگرام کی تفصیلات جاری کی جاچکی تھیں مختصر اور سادہ الفاظ میں اقوام متحدہ کے عالمی ادارے سیکورٹی کونسل کا پروگرام اور ایجنڈا اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں منظوری اور جاری ہونے سے پہلے ہی اسلام آباد میں جاری کردیا گیا جو کہ ایک نئی روایت اور پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، نمائندہ جنگ نے اس حوالے سے پاکستان میں دفتر خارجہ کے ترجمان سے رابطہ کرکے موقف جاننے کی کوشش کی تاہم انہوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔
اہم خبریں سے مزید