پشاور(این این آئی) پشاورہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا اسمبلی کومخصوص نشستوں پر حلف لینے سے روکتے ہوئےالیکشن کمیشن اورکے پی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیئے۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) نے مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ پی ٹی آئی( پی) کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کے پی اسمبلی میں ہماری جماعت کے 2 اراکین ہیں مگر ہمیں صرف خواتین کی ایک مخصوص نشست دی گئی، ہم زیادہ مخصوص نشستوں کے حقدار ہیں۔ جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ آپ لوگ الیکشن کمیشن جائیں وہاں کے بعد یہاں آئیں۔