اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرفرنٹیئرکانسٹیبلری تعینات کرنےکافیصلہ کر لیا گیا۔ اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ نےکمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبرپختونخواہ کو خط لکھ دیا ۔حکومتی ذرائع کےمطابق ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پرسیکیورٹی مقاصد کےلیےفرنٹیئرکا نسٹیبلری کی ایک پلاٹون تعینات کی جائےگی۔