کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیاسی جماعت کے کارکن اور پولیس اہلکار سمیت 4افراد زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق گلستان جوہربلاک 9 پہلوان گوٹھ کے عقب میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 33 سالہ محمد بلال خان ولد سید جلال خان شدید زخمی ہوگیا،زخمی شخص کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے اور رابعہ سٹی وارڈ کا صدر بھی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی بلال اپنے گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھاکہ موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان فائرنگ کرکے فرارہوگئے، اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ کے قریب مسلح ملزمان کی فائرگ سے 50سالہ محمد ناصر ولد عبدالحسن زخمی ہو گیا ، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی تنازع کا شاخسانہ ہے ، ملیرسٹی بھٹائی آباد شادی خان چوک کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب گھر میں فائرنگ سے 12 سالہ بچہ اور اس کا رشتے دار پولیس اہلکار کانسٹیبل 40 سالہ محسن علی ولد شبیر علی زخمی ہو گئے ،پولیس کے مطابق واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔