• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال 2025-26 کیلئے نیپرا نے یکساں بنیادی نرخوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد ( اسرارخان )ایک بڑے فیصلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مالی سال 2025-26 کے لیے ملک بھر میں بجلی کے بنیادی نرخوں میں زیادہ سے زیادہ 1.16 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ جولائی 2025 سے نافذ العمل ہو گا اور اس کا مقصد عوام کو مہنگائی کے دوران یوٹیلیٹی بلز میں ریلیف دینا ہے۔یہ فیصلہ نیپرا نے بجلی ایکٹ کی شق 31(4) کے تحت حکومت کی طرف سے دائر کردہ درخواست پر کیا۔ نیپرا نے یکم جولائی کو عوامی سماعت کے بعد فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے تاکہ باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جا سکے۔یہ نیا ملک گیر یکساں ٹیرف گزشتہ سال کے بقایاجات کی مد میں 58.68 ارب روپے کی وصولی بھی شامل رکھتا ہے، جو اگلے 12 ماہ میں صارفین سے وصول کی جائے گی۔ تاہم نیپرا نے واضح کیا ہے کہ انٹر-ڈسکو ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سے وفاقی حکومت کو کوئی آمدنی حاصل نہیں ہو گی بلکہ یہ صرف تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی مجموعی مالی ضروریات کے اندر ہی رہے گی۔اس نئے ٹیرف کے تحت، وفاقی حکومت مختلف صارفین کو 249 ارب روپے کی سبسڈی دے گی تاکہ یہ کمی ممکن بنائی جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید