• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے بتایا تھا پاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرے گا، جے شنکر

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہےکہ امریکا نے بتایا تھا کہ پاکستان بھارت پر بڑا حملہ کرے گا،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو فون کرکے بتایا تھا کہ اگر ہم نے کچھ باتیں نہیں مانیں تو پاکستان بڑا حملہ کرے گا، پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی اور اس کے بعد ہونے والی جنگ بندی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کی رات جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا تو اُس وقت وہ اُس کمرے میں ہی موجود تھے۔جے شنکر نے مزید کہا کہ اس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے عندیہ دیا کہ انڈیا بھی جواب دے گا۔ ’اُس رات پاکستان نے بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا۔ ہم نے فوری جوابی کارروائی کی۔‘جے شنکر نے دعویٰ کیا کہ ’اس سے اگلی صبح امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مجھے فون کیا اور کہا کہ پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہے۔پاکستان کا دفتر خارجہ گذشتہ مہینے اس بات کی تردید کر چکا ہے کہ اس کی جانب سے ’انڈین جارحیت‘ کے بعد جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔ نیوز ویک کے ساتھ اپنے انٹرویو میں انڈین وزیرِ خارجہ نے اس الزام کو دُہراتے ہوئے کہا کہ ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ دہشتگردوں کو کوئی آزادی نہیں دی جائے گی، ہم اب ان کے ساتھ بطور پراکسی نہیں نمٹیں گے۔ ہمیں (کسی حملے کا) ردِ عمل دینے سے روکنے کے لیے نیوکلیئر بلیک میل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم یہ عرصے سے سُن رہے ہیں کہ آپ دونوں جوہری ممالک ہیں، آپ میں سے ایک کوئی خوفناک کام کرے گا لیکن آپ (انڈیا) کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ پھر یہ (جنگ) دنیا بھر میں پھیل جائے گی، اب ہم یہ نہیں سنیں گے۔
اہم خبریں سے مزید