• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عمران کو جیل سے تحریک چلانے کی اجازت نہیں دیگی

اسلام آباد( محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار)حکومت تحریک انصاف کے بانی کو جیل سے ملک میں تحریک چلانے کی اجازت نہیں دے گی انکے ایما پر تحریک شروع کی گئی تو ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی، رانا ثناء اللہ خاں کا انتباہ ،پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں کو ملک میں شورش اور ھنگامہ آرائی کا موقع نہیں دیا جاسکتا ،گنڈاپور کی ملک اور ریاست کے خلاف ہرزہ سرائی کا نوٹس لے لیا گیا ،صوبائی وزیر اعلیٰ نے کسی انجانے خوف میں ہوا میں تیر چلائے ہیں ،مفروضے کی بنیاد پر قومی وحدت کے خلاف دھمکیاں نا قابل قبول ،وفاقی حکومت نے کسی بھی موقع پر صوبائی حکومت کو گرانے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا ،وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ گنڈاپور نے مودی کی آواز میں فوج اور ریاست کے خلاف زبان درازی کی ہے،بانی کی بہنیں تحریک انصاف میں نزاع پیدا کر رہی ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید