• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسر شاہی کی عدم توجہی سے پی سی سی سی بحران کا شکار ہے، صدر ایپکا ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن( ایپکا ) ملتان کے صدر چوہدری خالد جاوید سنگھیڑا نے پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (PCCC) کے ساتھ جاری افسر شاہی کی مجرمانہ غفلت اور عدم توجہی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومی ادارہ، جو کپاس جیسے اسٹریٹیجک زرعی شعبے کی تحقیق اور ترقی کا ستون ہے، بدقسمتی سے کئی برسوں سے مالی اور انتظامی بحران کی لپیٹ میں ہے،انہوں نے کہا کہ سائنسدان، محققین اور دیگر ملازمین کئیسالوں سے مسلسل تنخواہوں اور پنشنز سے محروم ہیں جب کہ تحقیقی فنڈز کی شدید کمی کے باعث کاٹن سیکٹر کو درپیش سنجیدہ چیلنجز کا مؤثر حل تلاش کرنا بھی ممکن نہیں رہا،یہ صورتِ حال نہ صرف قومی معیشت، بلکہ ملکی زرعی استحکام اور کسانوں کے مستقبل کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔خالد جاوید سنگھیڑا نے نشاندہی کی کہ یکم جنوری 2025 کو کابینہ ڈویژن نے واضح احکامات جاری کیے تھے کہ پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کو 30 جون 2025 تک پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (PARC) میں ضم کر دیا جائے، مگر یہ فیصلہ آج تک عملی شکل اختیار نہ کر سکا، جس کا مکمل ذمہ دار بیوروکریسی کا سست، غیرذمہ دار اور مصلحت پسند رویہ ہے۔
ملتان سے مزید