• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے،ECO سربراہ اجلاس میں شرکت اور اہم ملاقاتیں کریں گے

شوشا، کاراباخ (نمائندہ جنگ )وزیر اعظم محمد شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر آذر بائیجان کے شہر شوشا،کاراباخ پہنچ گئے۔وزیر اعظم سربراہ اجلاس میں شریک عالمی رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ فذولی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے وزیر ثقافت عادل کرملی، آذر بائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف، پاکستان کے آذربائیجان میں سفیر قاسم محی الدین اور اعلی سفارتی و حکومتی اہلکاروں نے وزیر اعظم و پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ شہباز شریف خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید