• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا سعودی عرب اور امارات میں بڑے اے آئی مراکز کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد ( خالدمصطفیٰ)امریکا نے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ڈیٹا سینٹرز اور تحقیقی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان اہم اتحادی ممالک کو چینی اثر و رسوخ سے دور رکھا جا سکے۔ 

یہ اقدام صدر ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ کے حالیہ دورے کے دوران طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے، جس کے تحت دونوں خلیجی ممالک امریکہ میں AI انفراسٹرکچر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گے۔ 

دبئی اور ریاض میں ڈیٹا سینٹرز کا قیام امریکہ کو تیزی سے ترقی کرتی ہوئی خطے میں ایک اسٹریٹجک ڈیجیٹل موجودگی فراہم کرے گا۔

 سینیٹرز وارن، شومر، ریڈ، وارنر اور نمائندہ رو کھنہ سمیت کئی ڈیموکریٹس و ریپبلکنز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ اقدام حساس چِپس کو چین یا روس تک پہنچانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

اس معاہدے میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ امریکی کمپنیاں ان مراکز کی مالک ہوں گی، اور چینی یا اسلحہ فہرست میں شامل افراد کی رسائی کو روکا جائے گا۔ 

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 1.4 ٹریلین ڈالر جبکہ مجموعی طور پر خلیجی ممالک کی جانب سے 2 ٹریلین ڈالر کی امریکی معیشت میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید