• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی تاریخ کا انوکھا واقعہ، DG نے وفاق اور 11 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کی تاریخ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جب ادارے کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے ہی ادارے کے 11 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔ مذکورہ انٹرا کورٹ اپیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ہیڈ کوارٹر اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان کی وساطت سے جمع کروائی گئی ہے۔ 26 صفحات پر مشتمل اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے 11 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے حق میں فیصلے کو بنیاد بنایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید