• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل سے جنگ کے دوران مسقط منتقل کئے گئے 7 مسافر طیارے واپس ایران منتقل

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) اسرائیل سے جنگ کے دوران ایران کے مختلف ایئرپورٹس سے مسقط منتقل کیے گئے 7 مسافر طیارے 15 روز بعد واپس ایران منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسرائیل سے جنگ کے دنوں میں فضائی حدود کی بندش کے دوران ایران کی معراج ایئر اور ایران گورنمنٹ کے 8 طیارے 18 اور 20 جون کو مسقط ایئرپورٹ پر منتقل کیے گئے تھے۔ 7 طیاروں نے جمعرات 3 جولائی کی شام مسقط سے یکے بعد دیگرے اڑان بھرنا شروع کی۔ ان میں سے دو طیارے ایران کے چاہ بہار ایئرپورٹ پر اترے۔ ایران گورنمنٹ کے ایک طیارے کو مشہد اور دوسرے کو زاہدان لینڈ کرایا گیا۔ اسی طرح دیگر طیاروں نے بھی ایران کے زاہدان لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق معراج ایئر کا 1 طیارہ مسقط ایئرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار ہے جسے گراؤنڈ کر دیا گیا ہے اور اس کی فنی خرابی دور کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید