• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی بہتات، بجلی شعبے کو معاہدے کے مطابق گیس لینا ہوگی، پرویز ملک

اسلام آباد (اسرار خان) وفاقی وزیر پٹرولیم پرویز ملک نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کو ایل این جی بہتات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، بجلی شعبے کو معاہدے کیمطابق گیس لینا ہوگی۔ حکومت اضافی ذخیرے سے بچنے کے لیے تمام آپشنز بشمول سپلائی کو موڑنا پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی میں وزارتِ خزانہ، توانائی اور پیٹرولیم کی میرٹ پر شمولیت پر زور دیا۔ پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان سستا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور کر رہا ہے، جو برینٹ سے کم نرخ پر ہے۔ قطر کے ساتھ دوسرا ایل این جی معاہدہ حالیہ گیس بحران کا سبب بنا، جس کی وجہ سے مقامی گیس کی 300 ایم ایم سی ایف ڈی پیداوار معطل کرنا پڑی۔
اہم خبریں سے مزید