• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سوات، تحقیقاتی رپورٹ میں سارا ملبہ سیاحوں پر ڈال دیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک ) سانحہ دریائے سوات سے متعلق کمشنر مالاکنڈ کی رپورٹ میں سارا ملبہ سیاحوں پر ڈال دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحے پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ صوبائی انسپیکشن ٹیم کو ارسال کردی گئی ہے جس میں واقعے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔رپورٹ میں واقعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ متاثرہ سیاح 8 بج کر 31 منٹ پر ہوٹل پہنچے، 9 بج کر 31 منٹ پر دریا میں گئے، ہوٹل کے سکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے گئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے سوات میں تعمیراتی کام کی وجہ سے پانی کا رخ دوسری جانب کر دیا گیا، پانی کا رخ تبدیل ہونے سے جائے حادثہ پر پانی کی سطح کم تھی اور سیاح وہاں پہنچے۔تحقیقاتی رپورٹ کے سیلاب میں 17 سیاح پھنس گئے تھے، جن میں سے 10 سیاحوں کا تعلق سیالکوٹ، 6 کا مردان اور ایک مقامی شخص تھا۔14منٹ بعد 9بج کر 45منٹ پر پانی کی سطح بڑھنے پر ریسکیو کو کال کی گئی،متعلقہ حکام 20 منٹ بعد 10 بج کر 5 منٹ پر جائے وقوع پہنچے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے خطرات کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا گیا تھا اور خراب موسم سے متعلق کئی الرٹ متعلقہ اداروں سے موصول ہوئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید