• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے فنڈنگ، اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیںَ

 الیکشن کمیشن نے بدھ کو سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو مراسلے ارسال کر دیئے جس میں کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں قانون کے تحت اگست تک اپنی فنڈنگ کے ذرائع ، آمدنی و اخراجات اثاثوں کی تفصیلات مقررہ فارم کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بھیج دیں۔ 

چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی آئوٹ شدہ آمدنی و اخراجات کی رپورٹ قابل قبول ہو گی ۔

 الیکشن کمیشن کے مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ کمیشن کو پارٹی کی مالی حالت کے بارے میں درست معلومات فراہم کی جائیں ۔

اہم خبریں سے مزید