• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے 2 لاکھ 29 ہزار مکانوں کو نقصان پہنچا، این ڈی ایم اے

اسلام آباد(کامرس رپورٹر ) سیلاب سے 26 جون سےاب تک متاثرہ علاقوں میں کم از کم 2 لاکھ 29ہزار 763مکانات کو نقصان پہنچا ہے،جن میں سے59,258مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 170,505 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں اور 22,841مویشی ہلاک ہو گئے ہیں،اتوار کو این ڈی ایم اے کےجاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں حالیہ سیلاب سے کل 213,097 مکانات متاثر ہوئے ہیں، جن میں 55,134مکانات مکمل طور پر تباہ اور 157,963 جزوی طور پر نقصان زدہ ہیں۔ اس کے علاوہ سیلاب متاثرہ اضلاع میں 3,992مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔خیبر پختونخوا میں سیلاب سے کل 3,222 مکانات متاثر ہوئے ہیں، جن میں 701 مکانات مکمل طور پر تباہ اور 2,521 جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں جبکہ صوبے کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 5,467 مویشی بھی ہلاک ہو گئے ہیں،اسی طرح سندھ میں سیلاب سے کل 3,332 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید