اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ڈی جی سول ایوی ایشن نادر شفیع ڈار کو عالمی اعزاز سے نوازا گیا ،پاکستان کے لیے یہ لمحہ نہایت فخر کا ہے کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم آئی سی اے او (ICAO) نے پاکستان کو "کونسل پریذیڈنٹ سرٹیفکیٹ" سے نوازا ہے، جو کہ ایوی ایشن سیکیورٹی کی شاندار کارکردگی اور عالمی معیار کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کا اعتراف ہے۔ یہ بین الاقوامی اعزاز مونٹریال میں ہونے والے آئی سی اے او کی 42ویں اسمبلی سیشن کی اختتامی تقریب کے دوران پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار کو آئی سی اے او کے صدر کی جانب سے باضابطہ طور پر پیش کیا گیا۔ اس اعزاز کے ذریعے نہ صرف پاکستان کے ہوا بازی کے نظام کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے بلکہ یہ ڈی جی نادر شفیع ڈار کے دورِ قیادت کی ایک اور بڑی کامیابی ہے۔