• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمی خرابی، فلائٹ آپریشن متاثر 4 پروازیں متبادل اتاری گئیں

کراچی( افضل ندیم ڈوگر )پنجاب میں موسمی خرابی کی وجہ سے 4پروازیں متبادل ایئرپورٹس پر اتاری گئیں، 10منسوخ کر دی گئیں جبکہ 76میں تاخیر ہوئی۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق بارش کے دوران دبئی سے لاہور پہنچی پرواز ای کے 622لینڈ نہ کر سکی جسے کراچی اتارا گیا۔ یہ پرواز 10گھنٹے بعد کراچی سے روانہ ہوئی جو13گھنٹے کی تاخیر سے واپس دبئی گئی۔ ابوظہبی لاہور کی پرواز ای وائی 284 کو ملتان، دبئی سیالکوٹ کی پرواز ایف زیڈ 337 اور دبئی ملتان کی پرواز پی کے 222 کو اسلام اباد لینڈ کرایا گیا۔ قومی ایئر لائن کی کراچی تربت، سیالکوٹ ابوظہبی، اسلام اباد گلگت اور اسلام اباد سکھر کی 10 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اسلام اباد ایئرپورٹ کی 17 پروازوں میں 1 سے 7 گھنٹے تاخیر رپورٹ ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید