کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ منصوبہ اسرائیل کی قیادت میں فلسطینی کنٹرول ختم کرنیکی مہم قرار۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق منصوبہ فلسطینی اداروں کی خودمختاری محدود، مقامی آبادی کے حقوق و انتظامی کنٹرول میں بڑی تبدیلیاں لائے گا۔ عالمی سطح پر بھی تشویش، انسانی حقوق گروپ اور بعض ممالک نے اقدام کے ممکنہ نتائج پر خدشات ظاہر کیے۔ کچھ فلسطینی قیادت اور عوام میں مخالفت و احتجاج جاری، ماہرین کے مطابق منصوبہ پائیدار امن کے امکانات مزید کم کریگا۔ ایک متنازعہ غزہ منصوبہ جسے تنقیدی حلقوں نے ’’اسرائیل کی قیادت میں فلسطینی کنٹرول کو خارج کرنے کی مہم‘‘ قرار دیا ہے نے خطے میں نئی کشیدگیاں اور بین الاقوامی تشویش جنم دے دی ہیں۔ الجزیرہ کی ویڈیو میں تجزیہ کار امجد عراقی کہتے ہیں کہ ٹرمپ نیتن یاہو منصوبہ بنیادی طور پر فلسطینیوں کو غزہ کے مستقبل کی ترتیب سے باہر رکھنے کی مہم ہے۔