کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی و بیرونی طور پر شدید دباؤ کا شکار ہے نریندر مودی سیاسی طور پر نقصان اٹھا چکے ہیں اور عالمی سطح پر بھارت تنہائی کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو غزہ میں امن نہیں چاہتا کیونکہ امن کی صورت میں اس کا احتساب شروع ہوجائے گا جبکہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔ دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز ہے تاہم پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہنا ضروری ہے۔ پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ بھارتی سیاسی عسکری قیادت کی پاکستان کو ایک بار پھر دھمکیوں کو سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔