مقبوضہ بیت المقدس( نیوز ڈیسک) اسرائیل کی مالی معاونت سے ایران میں بادشاہت کی بحالی کے حق میں آن لائن مہمات چلائی گئیں ۔یہ انکشاف مقبوضہ بیت المقدس اور کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورنٹو کی مشترکہ تحقیقات میں ہوا ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق ان مہمات میں جعلی سوشل میڈیا اکائونٹس مصنوعی ذہانت (اے آئی )سے تیار شدہ تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے ایرانی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔تحقیقات کے مطابق یہ ڈیجیٹل مہم رضا پہلوی (ایران کے سابق بادشاہ )کے بیٹے کی تشہیر اور ایرانی حکومت کے خلاف رائے عامہ ہموار کرنے کے لیے چلائی گئی۔