• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیچر نے دولت میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹیچر نے دولت میں بالی ووڈ کے کنگ اور سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ایڈ ٹیک کمپنی فزکس والا کے بانی الاخ پانڈے اس وقت سرخیوں میں ہیں، کیونکہ وہ اقتصادی ویب سائٹ کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ان کی دولت میں 223فیصد اضافہ ہوا ہے جو بڑھ کر 14,510کروڑ روپے تک پہنچ گئی، یوں انہوں نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا، جن کی دولت اس سال 12,490 کروڑ روپے ہے۔الاخ پانڈے نے 2016 میں یوٹیوب پر پڑھانا شروع کیا تھا آج وہ ایک اربوں روپے مالیت کی کمپنی کے بانی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید