اقصیٰ کے حوالے سے ترانے ونظمیں،مثالی نظم و ضبط،شارع فیصل پریکجہتی غزہ مارچ کی جھلکیاں کراچی(خالد محبوب)لاکھوں شہریوں کا زبردست جوش وخروش، خواتین کی بھی بڑی تعداد میں مارچ میں شرکت، مسجد اقصیٰ کے حوالے سے ترانے ونظمیں،مثالی نظم و ضبط،شارع فیصل پریکجہتی غزہ مارچ کی جھلکیاں ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے تحت شارع فیصلپرعظیم الشان’ یکجہتی غزہ مارچ‘ کراچی کا تاریخی مارچ اور اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا، مارچ میں مرد وخواتین، بچے،بزرگ،نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ لاکھوں شہریوں نے شرکت کی اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کی ٭ نرسری بس اسٹاپ سے تاحد نگاہ سر ہی سر تھے۔٭لاکھوں شرکاء نے مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔٭فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر،رہبر و رہنماء مصطفی، مصطفیٰ،خاتم النبیا مصطفیٰ ،مصطفیٰ، لبیک لبیک الھم لبیک،لبیک یا غزہ،لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی اور شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔٭شارع فیصل پر دونوں اطراف مارچ کے شرکاء موجود تھے ایک ٹریک مردوں اور دوسرا ٹریک خواتین کیلئے مختص تھا۔٭خواتین کے ساتھ ننھے منے بچے بھی بڑی تعداد میں شریک تھے ۔