کولمبو ( اسٹاف رپورٹر) پاک بھارت ویمنز میچ،کھلاڑیوں پر مچھروں کی یلغار، کھیل 15منٹ رک گیا ،فاطمہ ثنا نے خود اسپرے اٹھاکر میدان میں چھڑکاؤ کیا ، دلچسپ مناظر سامنے آگئے،آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ غیر متوقع رکاوٹ کا شکار ہوگیا — اور وجہ بنی مچھروں کی یلغار۔پریماداسا اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوران مچھر اتنی بڑی تعداد میں موجود تھے کہ بھارتی بیٹرز بیٹنگ کے دوران بار بار انہیں بھگاتی رہیں۔ صورتحال اس قدر خراب ہوئی کہ کھیل کے 34 ویں اوور کے اختتام پر میچ کو تقریباً 15 منٹ کے لیے روکنا پڑا۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے امپائرز سے شکایت کی جس پر منتظمین نے فوری طور پر گراؤنڈ میں مچھر مار اسپرے کروایا۔