اسلام آباد( رانا غلام قادر)شہری سپر مون دیکھنے کیلئے تیار ہو جائیں۔7اکتوبر2025کی رات تین سُپر مُونز میں سے پہلا سُپر مُون شام 8:47بجے (پاکستان معیاری وقت) پر ظاہر ہوگا ،اس وقت چاندتقریباً 14فیصد بڑا اور 30فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔ یہ قدرتی مظہرپوری دنیا میں دیکھا جا سکے گا۔ سُپر مُون اُس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند اپنی بیضوی (elliptical) مدار میں زمین کے سب سے قریب ترین مقام پر پہنچتا ہے۔ اس وقت چاند عام مکمل چاند کے مقابلے میں تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔