اسلام آباد(آن لائن)انڈونیشیا کی جیلوں میں بھی دس پاکستانی قیدیوں کا انکشاف ہوا ہے۔یہ قیدی منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ،انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی واپسی کیلیے انڈونیشیا کی حکومت کیساتھ بات چیت جاری ہے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق ایک قیدی ظہور الحسن پر بیوی کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ دس میں سے دو پاکستانی قیدیوں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔پانچ قیدیوں کو اپنے کیسز میں سزا کا انتظار ہے۔ایک قیدی محمد رفیق کو منشیات اسمگلنگ میں 17 سال قید کی سزا۔