پشاور(آئی این پی) باجوڑ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ میں واقعے میں ملوث 7مبینہ دہشت گردوں کی نشاندہی کرلی گئی ، باجوڑ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں دہشت گری دفعات شامل کی گئیں ہیں، مقدمے میں بتایا کہ دھماکا سٹرک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد سے ہوا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے باجوڑ دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔جس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے مقام سے موٹر سائیکل کے پرزے، بارودی مواد اور خون کے نمونے ملے، جائے وقوعہ سے آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ واقعے میں ملوث سات مبینہ دہشت گردوں کی نشاندہی ہوگئی ہے۔