• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی حکومت کا قیام‘ اچکزئی کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد(ایجنسیاں)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قومی حکومت کے قیام کےلئے وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے ‘شہباز شریف سے بات چیت ہوئی توپوچھوں گا کب اقتدار واپس کرو گے؟ ۔جمعرات کو یہاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت زور زبردستی کے نتیجے میں اقتدار میں آئی‘لوگوں کو پیسوں اور بندوق کے زور پر قابو کرکے حکومت بنائی گئی‘ اگر بپھرے عوام باہر نکل آئے تو بہت مشکل ہو جائے گی‘اگر ان پارٹیوں میں تھوڑی سی بھی جمہوریت ہوتی تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کرتے۔‘اس کم بخت حکومت میں پاکستان ڈوب رہا ہے‘شہباز شریف بانسری بجا رہا ہے، یہ عوام کی نمائندہ حکومت نہیں ہے، اس اسمبلی کو نیتن یاہو کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کرنی چاہئے تھی۔
اہم خبریں سے مزید